جنوبی لبنان میں ایک 3 منزلہ عمارت پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ

ابتدائی نتائج کے مطابقاس حملے میں ایک خاتون جاں بحق اور  بچوں سمیت 10 شہری زخمی ہوئے جنہیں   اسپتال منتقل کردیا گیا

2152947
جنوبی لبنان میں ایک 3 منزلہ عمارت پر اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ

جنوبی لبنان میں ایک 3 منزلہ عمارت پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے اور مقامی میڈیا کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کے طیاروں نے سُر شہر کے مشرق میں ایک 3 منزلہ مکان پر فضائی حملہ کیا۔

بعد ازاں این این اے کی خبر میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیل  کے حملے کا  نشانہ بننے والی عمارت کے منہدم ہونے سےابتدائی نتائج کے مطابق ایک خاتون جاں بحق اور  بچوں سمیت 10 شہری زخمی ہوئے جنہیں   اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں 3 منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی،عمارت میں محصور  مکینوں کو نکالنے کے لیے ایمبولینسوں اور  امدادی  ٹیموں کو  جائے  وقوعہ کو  روانہ کردیا گیا ہے۔

اس حملے کے حوالے سے اسرائیلی فوجی ریڈیو  نے اطلاع دی ہے کہ جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے جناطہ  میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ جس سے بعض افراد  زخمی  ہو گئےتھے تاہم مذکورہ  عمارت کو کس بنا پر نشانہ بنایا گیا اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔



متعللقہ خبریں