عرب لیگ: نام نہاد امن منصوبہ ناقابل قبول ہے

ہم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سو سالہ منصوبے کے نام سے نام نہاد امن منصوبے کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں  اور اس پر کسی بھی شکل میں توجہ نہیں دی جائے گی: عرب لیگ

1351523
عرب لیگ: نام نہاد امن منصوبہ ناقابل قبول ہے

عرب لیگ نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سو سالہ منصوبے کے نام سے نام نہاد امن منصوبے کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں  اور اس پر کسی بھی شکل میں توجہ نہیں دی جائے گی۔

اطلاع کے مطابق فلسطین کی اپیل پر کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں وزرائے خارجہ کی سطح پر لیگ کا ہنگامی اجلاس منعقدہ ہوا۔ اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا پیش کردہ پلان غیر منصفانہ ہے اور جامع اور پائیدار امن کے قیام کے لئے موزوں نہیں ہے۔ اس کے بالکل برعکس 30 سال سے جاری امن مذاکرات  کے راستے میں ایک نئی رکاوٹ کا مفہوم رکھتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس، گولان کی پہاڑیوں ، یہودی رہائشی بستیوں اور فلسطینی مہاجرین کے مسئلے  کے بارے میں بین الاقوامی قوانین  کے منافی شقوں کا حامل یہ پلان کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

اعلامیے میں امریکہ کے نام نہاد امن پلان کے فلسطینی عوام کے حقوق اور توقعات کو کم سے کم سطح پر بھی پورا نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  2002 میں لبنان میں قبول کی جانے والی عرب امن کاروائی فلسطین اور اسرائیل امن کے لئے واحد قابل قبول کاروائی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ جب تک اسرائیل،' 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی بیت المقدس  کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کے قیام اور فلسطینی مہاجرین کے مسئلے کے اقوام متحدہ  کی جنرل کمیٹی کے 1948 کے اور 194 نمبر کے فیصلے کی رُو سے حل پر مبنی 'عرب امن کاروائی کو قبول نہیں کرتا اس وقت تک عرب ممالک کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم نہیں کر سکے گا۔

اعلامیے میں اسرائیل کو متنبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی فیصلوں کو پسِ پشت ڈال کر  مذکورہ نام نہاد امن پلان کے اطلاق کی کوشش نہ کی جائے۔ امریکہ اور اسرائیل کو نام نہاد امن پلان  سے متوقع نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور بین الاقوامی برادری سے  ان قابض حکومت کے بانیوں  کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں