تمنا ہے کہ فلسطینی عوام کو حق خودارادی اور انصاف کا درجہ ملے: شہزادہ چارلس
پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کا حق خود ارادی ،انصاف اور برابری کا درجہ ملنا چاہیئے
1347138
پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کا حق خود ارادی ،انصاف اور برابری کا درجہ ملنا چاہیئے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق ، شہزادہ چارلس نے بیت اللحم شہر میں فلسطینی حکام کے علاوہ مسلم اور مسیحی مذہبی شخصیات سے بھی ملاقات کی ۔
ان ملاقاتوں میں چارلس نے مستقل امن اورحصول انصاف کےلیے کی جانے والی دعاوں میں بھی حصہ لیا ۔
شہزداہ چارلس نے کہا کہ اس تنازعے اور اس کے نتیجے میں ملنے والے زخموں کو مندمل کرنے کی ضرورت ہے اور میری خواہش ہے کہ فلسطینی عوام مساوات،انصاف اور حق خود ارادی سمیت خوشحالی و ترقی حاصل کریں۔
متعللقہ خبریں
حوثی: 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے
حملے، فلسطین میں درپیش حالات اور امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں: حوثی