عراق:مظاہرین نے تیسری بار ایرانی قونصل خانے کو نذر آتش کردیا

عراق کے شہر نجف میں  گزشتہ  شام ایرانی قونصل خانے میں آگ لگ گئی جو کہ ایک ہفتے کے دوران مذکورہ عمارت میں آگ لگنے کا تیسرا واقعہ ہے

1317352
عراق:مظاہرین نے تیسری بار ایرانی قونصل خانے کو نذر آتش کردیا

عراق کے شہر نجف میں  گزشتہ  شام ایرانی قونصل خانے میں آگ لگ گئی۔

 یہ ایک ہفتے کے دوران مذکورہ عمارت میں آگ لگنے کا تیسرا واقعہ ہے۔

خبر کے مطابق ، قونصل خانے کے سامنے ٹائروں کو جلائے جانے کے نتیجے میں اس کے مرکزی دروازے میں آگ بھڑک اٹھی۔

دوسری جانب  دارالحکومت بغداد میں بھی  گزشتہ  شام الوثبہ  چوک  پر مظاہرین اور حفاظتی اہلکاروں  کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

نجف میں بھی  گزشتہ پیر کی شب  حفاظتی اہلکاروں  اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور درجنوں لوگوں کا دم گھٹ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز نجف میں مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگا دی جس کو فائر بریگیڈز کے عملے نے بجھایا۔

 اس  واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

یہ قونصل خانے میں آگ لگنے کا دوسرا واقعہ تھا۔

 اس واقعے سے چار روز قبل  گزشتہ ہفتے مظاہرین نے قونصل خانے کی عمارت کو نذر آتش کر دیا تھاجس کے نتیجے میں عمارت کے کافی حصے جل گئے تھے ۔

اس واقعے کے بعد نجف اور ذی قار صوبوں میں تشدد کی لہر دیکھنے میں آئی تھی  یہ یکم اکتوبر کو عراق میں عوامی احتجاج شروع ہونے کے بعد خون ریزی کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔

اس دوران دو روز کے اندر  حفاظتی  اہلکاروں اور مسلح ملیشیاؤں کے ہاتھوں 70 مظاہرین ہلاک ہوئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں