حماس نے جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی

بتایا گیا ہے کہ حماس نے  قطر ی وزیر اعظم الشيخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی اور مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ عباس كامل کو آگاہ کر دیا ہے کہ حماس نے ان کی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے

2136169
حماس نے جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی

فلسطینی تحریک حماس نے مصر اور قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔

 حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہنیہ  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے  قطر ی وزیر اعظم الشيخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی اور مصری خفیہ ایجنسی کے سربراہ عباس كامل کو آگاہ کر دیا ہے کہ حماس نے ان کی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے۔

بتایا گیا ہے  کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی روکنے کی کوششیں کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان  جنگ بندی معاہدہ تین مراحل پر مشتمل ہو گا جس میں قیدیوں اور یرغمالیوں کا باہمی تبادلہ اور انسانی بنیادوں پر جنگ بندی نمایاں ہیں۔

قبل ازیں حماس نے کہا تھا کہ اس کا ایک وفد  گزشتہ ہفتے کو غزہ میں فائر بندی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے قاہرہ گیا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکراتگزشتہ دنوں  قاہرہ میں ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں