عراق: البغدادی کے نائب کی گرفتاری کی خبریں گردش میں

عراقی  حکام  نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر اس گرفتار شخص کی تصاویر جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ یہ  دہشت گرد  جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ پکڑا گیا ہے

1317080
عراق: البغدادی کے نائب کی گرفتاری کی خبریں گردش میں

عراق کے  حفاظتی  حکام نے دہشتگرد تنظیم  داعش کے مقتول لیڈرابوبکر البغدادی کے نائب  کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔

عراقی پولیس نے  گزشتہ  روز شمالی صوبہ کرکوک میں ایک کارروائی   کے دوران " ابو خلدون" نامی اس  دہشت گرد  کوگرفتار کیا ہے۔

عراقی  حکام  نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر اس گرفتار شخص کی تصاویر جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ یہ  دہشت گرد  جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔

اس نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ صوبہ کرکوک میں حویجہ پولیس نے ابو خلدون نامی دہشت گرد کو یکم مارچ کے علاقے میں واقع ایک  مکان سے پکڑا ہے۔

یاد رہے کہ  داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی، شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں امریکی  کی خصوصی ٹیم  کی ایک کارروائی میں مارا گیا تھا۔

داعش نے شام میں امریکی فوج کی اس کارروائی کے چند روز بعد ایک بیان میں ابوبکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی جگہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو تنظیم کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں