فلسطین نے چشمہ امن آپریشن کی مذمت نہیں کی : ریاض المالکی
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ" چشمہ امن آپریشن" کی مذمت کا دعوی بے بنیاد ہے اور ہماری حکومت نے شمالی شام سے متعلق کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے
1286268
![فلسطین نے چشمہ امن آپریشن کی مذمت نہیں کی : ریاض المالکی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/16d2/dbbd/c031/5da0281ccb459.jpg?time=1718385550)
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ" چشمہ امن آپریشن" کی مذمت کا دعوی بے بنیاد ہے ۔
مالکی نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ ہماری حکومت نے شمالی شام سے متعلق کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے جبکہ عرب لیگ کے اس آپریشن سے متعلق ہنگامی اجلاس کے مطالبے کے جواب میں کہا کہ ہم فلسطین کی حیثیت سے اس قسم کے اجلاسوں میں ہمیشہ سے شرکت کرتے ہیں۔
دریں اثنا٫ عرب لیگ کے نائب سیکریٹری جنرل حسام زکی نے اعلان کیا ہے کہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس 12 اکتوبر کو ہوگا۔
متعللقہ خبریں
![حوثی: 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/b545/26bb/1bcd/66065ed87db7f.jpg?time=1718385550)
حوثی: 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے
حملے، فلسطین میں درپیش حالات اور امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں: حوثی