سعودی فوج نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا،ہدف ابھا شہر تھا

سعودی فوج نے یمنی باغیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے جس کا نشانہ ابھا شہر تھا

1219209
سعودی فوج نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا،ہدف ابھا شہر تھا

سعودی فوج نے یمنی باغیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

 سعودی خبر  ایجنسی کےمطابق ، گزشتہ  شب بغیر پائلٹ کے اس طیارے نے جنوبی شہر ابھا کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ  اس ڈرون کو تباہ کر دیا گیا جبکہ  اس کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب  ایران نواز حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عسکری اتحاد کی بمباری کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی۔

 واضح رہے کہ  حوثی باغی ماضی میں بھی سعودی عرب  پر  حملوں کی  متعدد کوششیں  کر چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں