عراق: مائن دھماکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک

کرکوک میں دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے

1215184
عراق: مائن دھماکہ ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک

عراق کے شہر کرکوک میں دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے پہلے سے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

کرکوک پولیس ڈائریکٹر علی کمال نے کہا ہے کہ تحصیل ہاویجہ سے منسلک سادنیہ  گاوں کے قریب زرعی اراضی  میں نصب ایک مائن پھٹ گئی۔

کمال نے کہا ہے کہ مائن کو پہلے سے داعش کے عسکریت پسندوں کی طرف سے نصب کیا گیا تھا جسے ریمورٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں متعین عراقی وفاقی پولیس  کا ایک اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے۔

کمال کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 کاشتکاروں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش  کرکوک، موصل، عنبر، صلاح الدین اور دیالہ کے اضلاع میں وقتاً فوقتاً سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں