ہم نے سعودی عرب کے لئے سرپرائز تیار کئے ہیں: العطفی

یمن کے عوام  پر کئے جانے والے حملوں کے مقابل ہم نے سرپرائز  تیار کئے ہیں: وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العطفی

1212641
ہم نے سعودی عرب کے لئے سرپرائز تیار کئے ہیں: العطفی

یمن میں حوثی حکومت کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العطفی نے کہا ہے کہ "یمن کے عوام  پر کئے جانے والے حملوں کے مقابل ہم نے سرپرائز  تیار کئے ہیں"۔

حوثیوں سے منسلک صبا SABA  خبر رساں ایجنسی کے مطابق "فوجی ایمان تیاری کمیشن" اجلاس سے خطاب میں عطفی نے کہا ہے کہ " ہم نے ڈرون طیارے  اور میزائل تیار کئے ہیں اس کے علاوہ راکٹ اور کچھ اسلحہ بھی بنایا  ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ائیر ڈیفنس  کی پیداوار اور تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ حوثیوں  نے دشمن  زمین کی  گہرائیوں میں حیاتی اہمیت کے حامل نقاط پر بڑے پیمانے کی آپریشن کئے ہیں اور ان کاروائیوں کے بعد وہ دفاعی کاروائیوں سے بڑھ کر حملوں  کی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حوثی حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب کے نشیبی علاقوں کے اہم مقامات پر مسلح ڈرون طیاروں سے حملے کر رہے ہیں۔

ان حملوں میں سعودی عرب کے مغربی ساحل کی ینبو بندرگاہ  کے لئے پیٹرول کی ترسیل کرنے والی دونوں پائپ لائنوں پر  مسلح ڈرون طیاروں کے ساتھ کئے گئے حملے  سرفہرست ہیں۔ 



متعللقہ خبریں