ایران خطے میں اشتعال انگیزی کوہوا دے رہا ہے: سعودی عرب

سعودی عرب کے  فرماں روا  شاہ سلمان نے خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری مشترکہ طور پر سعودی حکومت کو تعاون فراہم کرے تا کہ ایران کا سامنا کیا جا سکے

1211672
ایران خطے میں اشتعال انگیزی کوہوا دے رہا ہے: سعودی عرب

سعودی عرب کے  فرماں روا  شاہ سلمان نے خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری مشترکہ طور پر سعودی حکومت کو تعاون فراہم کرے تا کہ ایران کا سامنا کیا جا سکے۔

 سعودی شاہ نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں تیل کے چار ٹینکروں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں علاقائی صورت حال کو خراب کرنے کی سنجیدہ کوشش تھی۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمنی باغیوں کے ذریعے سعودی عرب کی تیل کی پائپ لائن پر حملے سے خلیجی تعاون کونسل کے 6 ملکوں کی سلامتی  اور دیگر مفادات کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کا ملک امن کے قیام کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا۔

 



متعللقہ خبریں