شام: ادلب پر اسد فوج کی بمباری،13 شہری ہلاک

شام کے شمال مغربی  شہر  ادلب میں  آج   اسد فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 13 شہری جاں بحق ہو گئے

1210386
شام: ادلب پر اسد فوج کی بمباری،13 شہری ہلاک

شام کے شمال مغربی  شہر  ادلب میں  آج   اسد فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 13 شہری جاں بحق ہو گئے۔

 شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق، حملے میں مسلح افراد کے زیر کنٹرول علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے باور کرایا ہے کہ بشار حکومت اور روس کی جانب سے کئی علاقوں پر شدید بم باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ  روسی حملوں کا مرکز خان شیخون شہر اور اس کے نواحی علاقے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ  اتوار کے روز سے ادلب شہر میں شامی حکومت کی بمباری اور توپوں سے گولہ باری کے نتیجے میں اب تک 50 سے زیادہ شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں کئی بچے بھی  شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں