اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرائمری اسکول میں آنسو گیس بم پھینک دیا

آنسو گیس بم کی وجہ سے بیسیوں بچوں اور اساتذہ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا ور دم گھٹنے کی وجہ سے موت کے خطرے کا سامنا کرنے والے بچوں کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا

1178603
اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پرائمری اسکول میں آنسو گیس بم پھینک دیا

اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ دریائے اردن کے کنارے کے جنوب میں فلسطینیوں کے اسکول میں پھینکے گئے آنسو گیس  بم کے نتیجے میں بیسیوں بچے متاثر ہوئے ہیں۔

عینی شاہدوں سے موصول معلومات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے صبح کے وقت دریائے اردن کے جنوبی شہر الخلیل  میں واقع ایک پرائمری اسکول  کے باغیچے میں آنسو گیس بم پھینکا۔

آنسو گیس  بم کی وجہ سے بیسیوں بچوں اور اساتذہ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا ور دم گھٹنے کی وجہ سے موت کے خطرے کا سامنا کرنے والے بچوں کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

اسرائیلی اور فلسطینی حکام کی طرف سے، فوجیوں کے پرائمری اسکول میں آنسو گیس بم پھینکنے کی وجہ سے متعلق، تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں