مصر، قاہرہ میں سیاحوں کی بس پر بم حملہ

یہ بم مصری پیرا میڈز کے واقع ہونے والے علاقے کے جوار کی ایک سڑک پر نصب کیا گیا تھا

1115660
مصر، قاہرہ میں سیاحوں کی بس پر بم حملہ

مصر  کے دارالحکومت  قاہرہ  کے مغربی علاقے میں  سیاحوں کی ایک بس کو ہدف بنانے والے حملے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے۔

مصری دفتر داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق مصری  پیرا مڈز  کے واقع ہونے والے علاقے میں ویت نامی سیاحوں کے سوار ہونے والی ایک بس  کے گزر کے وقت سڑک پر نصب کردہ بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بم پھٹنے سے 3سیاح اور ایک رہبر  سمیت 4 افراد ہلاک  جبکہ 11 ویت نامی  سیاحوں اور 2 بس ڈرائیور سمیت  12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مصری سیکورٹی قوتوں نے  سال ِ نو کی تقریبات کے دائرہ کار میں ملک میں سخت حفاظتی اقدامات  اٹھائے تھے اور تمام تر گرجا گھروں کی گزر گاہوں  پر گاڑیوں کی  آمدورفت کو بند  کر دیا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں