عراقی صدر نے دستور کےمطابق برطانوی شہریت ترک کردی

جمہوریہ عراق کے صدر برھم صالح نے دستور پرعمل درآمد کرتے ہوئے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے

1108289
عراقی صدر نے دستور کےمطابق برطانوی شہریت ترک کردی

جمہوریہ عراق کے صدر برھم صالح نے دستور پرعمل درآمد کرتے ہوئے برطانوی شہریت ترک کر دی ہے۔

خبر کے مطابق، عراقی ایوان صدر کے ترجمان لقمان الفیلی نے بتایا  کہ صدر برھم صالح اپنی برطانوی شہریت سے دست بردار ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ برھم صالح نے صدر منتخب ہونے کے بعد دوہری شہریت ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور  آئین کے تحت وہ ریاست کا اعلیٰ ترین منصب اپنے پاس رکھتے ہوئے کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں رکھ سکتے۔

 وہ برطانوی شہریت ترک کرنے کے لیے قانونی تقاضے پورے کررہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برھم صالح نے شہریت دینے پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سابق عراقی نظام کے دوران برطانیہ نے انہیں شہریت دی تھی مگر آج وہ حکومت کا حصہ رہتے ہوئے دستور کے مطابق دوسرے ملک کی شہریت نہیں رکھ سکتے۔

خیال رہے کہ عراق کےدستور کی شق  18 کے تحت ریاست کے اعلیٰ عہدے رکھنے والے افراد دہری شہریت رکھنے کے مجاز نہیں اور  اُنہیں عہدے یا دوسری شہریت میں سے کسی ایک سے دست بردار ہونا پڑتا ہے۔
 

 



متعللقہ خبریں