سلامتی کونسل نےشام کےلیے امدادی سامان کی ترسیل 1 سال مزید بڑھادی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس کی مخالفت کے باوجود شام کے لیے امدادی ساز وسامان کی ترسیل کے سلسلے میں ایک  سال  کی مزید  توسیع کر دی ہے

1106990
سلامتی کونسل نےشام کےلیے امدادی سامان کی ترسیل 1 سال مزید بڑھادی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے لیے امدادی ساز وسامان کی ترسیل کے سلسلے میں ایک  سال  کی مزید  توسیع کر دی ہے۔

یہ فیصلہ روسی مخالفت کے باوجود کیا گیا ہے۔

 روس کا مؤقف تھا کہ توسیع ایک سال  کے بجائے 6 ماہ کے لیے کی جائے۔

 اقوام متحدہ کے مطابق، شامی حکومت کے زیر کنٹرول  علاقوں میں  تقریباً 43 لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے جن میں 30 لاکھ ایسے شامی شامل ہیں جنہیں صرف سرحد پار کاروائیوںکے ذریعے ہی یہ امداد پہنچائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ شامی جنگ اب تک 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کی وجہ بن چکی ہے۔



متعللقہ خبریں