" اپنے سفارت خانے القدس منتقل نہ کریں" عرب پارلیمان کا مطالبہ

عرب پارلیمان نے  برازیل اور  جمہوریہ  چیک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سفارت خانے  تل ابیب سے القدس منتقل نہ کریں

1105118
" اپنے سفارت خانے القدس منتقل نہ کریں" عرب پارلیمان کا مطالبہ

 عرب پارلیمان نے  برازیل اور  جمہوریہ  چیک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سفارت خانے  تل ابیب سے القدس منتقل نہ کریں۔

 عرب پارلیمانی  اجلاس  کی گزشتہ روز کی  نشست میں  اس بات  کا فیصلہ کیا گیا کہ  ان دونوں ممالک  سے خطوط ارسال کرتےہوئے  عالمی قوانین    کے تناظر میں  تعلقات کو مزید بہتر بنانےکے لیے   فلسطینی موقف کی حمایت  پر  اصرار کیا جائے گا۔

 علاوہ ازیں پارلیمان  نے  امریکی سفارت خانے کی   القدس منتقلی   کے بارے میں فلسطینی موقف  کی ثابت قدمی کا ایک بار پھر اعادہ کیا ۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017 کو    القدس کو اسرائیل کا صدر مقام قبول کرتےہوئے سفارت خانہ منتقل کرنے کا  حکم دیا تھا  جو کہ  سرکاری طور پر  14 مئی سے فعال   کر دیا گیا  ہے ۔



متعللقہ خبریں