امریکہ اسلام کی بیداری سےخائف ہے اس لیے ہمیں نشانہ بنا رہا ہے:خامنہ آئی

ایران کے مذہبی  رہنما  آیت اللہ   علی خامنہ آئی نے  کہا  ہے  کہ امریکہ،  مسلمانوں کی بیداری سے خائف ہونے کی بنا  پر  مشرق وسطی  پر حملے کر رہا ہے

1094993
امریکہ اسلام کی بیداری سےخائف ہے اس لیے ہمیں نشانہ بنا رہا ہے:خامنہ آئی

 ایران کے مذہبی  رہنما  آیت اللہ   علی خامنہ آئی نے  کہا  ہے  کہ امریکہ،  مسلمانوں کی بیداری سے خائف ہونے کی بنا  پر  مشرق وسطی  پر حملے کر رہا ہے۔

 ولادت    نبی اکرم  کی مناسبت  سے  منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں  خامنہ آئی نے ملک کے حکام  اعلی اور مسلم ممالک کے سفیروں سے خطاب کیا ور کہا کہ امریکہ سمیت دیگر مغربی طاقتیں  بیداری اسلام  سے خائف ہیں  اور انہیں ڈر ہے کہ مسلم طاقتیں  اپنے پیروں پر کھڑی ہو گئیں تو  ہمارا کیا ہوگا؟

  آیت اللہ نے  فلسطینی اور یمنی عوام کے خلاف امریکہ سے تعاون  کرنے والے مسلم ممالک  پر تنقید کی اور کہا کہ  انہیں  بھی یقین ہے کہ  وہ اس جنگ میں  شکست کھائیں گے۔

 یاد رہے کہ   گزشتہ ہفتے کے روز ایرانی صدر حسن روحانی نے      عالمی مسلم برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ  وہ امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کا ساتھ دیں ۔

 



متعللقہ خبریں