روسی صدر اور شاہ سلمان کی ٹیلی فون پر بات چیت

دونوں سربراہان نے مقتول صحافی خاشقجی کے معاملے پر بات چیت کے علاوہ شام اور مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا

1075883
روسی صدر اور شاہ سلمان  کی ٹیلی فون  پر بات چیت

صدرِ روس ولادیمر پوتن  نے  سعودی شاہ سلمان  بند عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے بات چیت کی۔

روسی  ایوان  صدر کریملن کے پریس دفتر  کے مطابق پوتن اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فون  پر  رابطہ ہوا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  دونوں سربراہان نے مقتول صحافی خاشقجی کے معاملے پر بات چیت کے علاوہ شام اور مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  شاہ سلمان  نے سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیے جانے والے پوتن کے  حتمی فیصلے سے بھی آگاہی حاصل کی ہے۔

اس ملاقات میں توانائی  کے شعبے سمیت دونوں ملکوں کے بیچ  تعاون  پر بھی  بات ہوئی۔

 

 



متعللقہ خبریں