ایران، زہریلی شراب کے مزے اڑانے والے 10 افراد لقمہ اجل

الکوحل مشروبات کی ممانعت ہونے والے اس ملک میں   شراب اور دیگر الکوحل مشروبات کی اسمگلنگ  ہوتی ہے اور بعض گھروں میں  چوری چھپے  شراب تیار کی جاتی ہے

1058480
ایران، زہریلی شراب کے مزے اڑانے والے 10 افراد لقمہ اجل

جنوبی ایران میں واقع صوبہ ہرمزگان سے  منسلک  ضلع بندر عباس میں غیر معیار شراب سے  متاثرہ 118  افراد میں سے 10 جان بحق ہو گئے۔

ہرمزگان کی فکلیلٹی آف میڈیسن  کی منیجر فاطمہ نیروزیان  نے بتایا ہے کہ 118 افراد کو زہریلی شراب پینے کے باعث اسپتال میں زیر علاج لیا گیا ، جن میں سے 10 دم توڑ گئے۔  ابھی بھی بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایرانی طلباء کی خبر ایجنسی اسنا کے مطابق ہرمزگان محکمہ پولیس کے  افسر نے  بتایا ہے کہ اس واقع کے بعد ایک آپریشن کے ذریعے غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے والوں کا تعین کیا  گیا ہے۔

خیال رہے کہ الکوحل مشروبات کی ممانعت ہونے والے اس ملک میں   شراب اور دیگر الکوحل مشروبات کی اسمگلنگ  ہوتی ہے اور بعض گھروں میں  چوری چھپے  شراب تیار کی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں