سفارت خانہ القدس سے دوبارہ تل ابیب منتقل ہوگا: پیراگوئے کا اعلان

پیراگوئے نے اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے سفارت خانہ دوبارہ  القدس سے تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے

1044108
سفارت خانہ القدس سے دوبارہ تل ابیب منتقل ہوگا: پیراگوئے  کا اعلان

پیراگوئے نے اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے سفارت خانہ دوبارہ  القدس سے تل ابیب منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر کے مطابق ،پیراگوئے کے وزیرخارجہ لوئیس البرٹوکاستیلیونی نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ سابق صدر ہوراسیو کارٹیز کی جانب سے رواں سال مئی میں اسرائیل میں متعین سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر موجودہ حکومت نے اس پرنظر ثانی کرتے ہوئے سفارت خانہ دوبارہ تل ابیب منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پیراگوئے کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کے ملک کی جانب سے سفارت خانے کی واپس تل ابیب منتقلی سے مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کےقیام کے لیے جاری سفارتی اور سیاسی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

پیرا گوئےنے ستمبر کے اوئل سے سفارت خانے کی واپس تل ابیب منتقلی کے اقدامات شروع کردیے ہیں جبکہ اس نے امریکہ اور گوئٹے مالا پر بھی زور دیا کہ وہ اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانوں کو  بیت المقدس سے واپس تل ابیب منتقل کریں۔

ادوسری جانب ، اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھی  گزشتہ  روز پیرا گوئے کا سفارت خانہ بند کرنے کا حکم دیا ہے۔



متعللقہ خبریں