"روسی طیاروں نے ادلب پر حملہ کر دیا " حقوق انسانی کی تنظیم کا دعوی

برطانیہ میں واقع   حقوق انسانی کی  شامی تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ روسی جنگی طیارے  شامی شہر ادلب پر حملے  کا آغاز کر چکے ہیں

1042952
"روسی طیاروں نے ادلب پر حملہ کر دیا " حقوق انسانی کی تنظیم کا دعوی

روسی جنگی طیارے  شامی شہر ادلب پر حملے  کا آغاز کر چکے ہیں۔

یہ دعوی برطانیہ میں واقع   حقوق انسانی کی  شامی تنظیم    نے کرتے ہوئے   بتایا ہے کہ روسی طیاروں نے بمباری شروع کر دی ہے ۔

واضح رہے کہ  روس، ادلب   میں آپریشن    کےلیے اسد انتظامیہ  کی مدد کر  رہا ہے۔

دوسری جانب  اقوام متحدہ نے  متنبہ کیا ہے کہ  ادلب  پر فوجی آپریشن  کے نتیجے میں  تقریباً 7 لاکھ افراد متاثر ہونگے۔

امیدہے کہ  اس موضوع پر   7 ستمبر کو ہونے والی ملاقات میں  ترک،روسی اور ایرانی صدور  غور کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں