غزہ: کینسر کی ادویات ختم ہو گئیں، سینکڑوں مریضوں کی جان کو خطرہ

غزہ میں کینسر کے مریضوں کے علاج میں استعمال کی جانے والی کیموتھراپی ادوایات  ختم ہونے کی وجہ سے مریضوں کا علاج بند کر دیا گیا

1030606
غزہ: کینسر کی ادویات ختم ہو گئیں، سینکڑوں مریضوں کی جان کو خطرہ

غزہ میں کینسر کے مریضوں کے علاج میں استعمال کی جانے والی کیموتھراپی ادوایات  ختم ہونے کی وجہ سے مریضوں کا علاج بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ نے کہا ہے کہ رانتیسی ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لئے استعمال کی جانے والی ادوایات ختم ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے ہم مریضوں کا علاج بند کرنے پر مجبور ہیں۔

قدریٰ نے مزید کہا ہے کہ کیمو تھراپی ادویات کے ساتھ ساتھ' نیوپوگین' نام دوا مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: غزہ: بجلی کا بحران، جنریٹروں کے لئے ایندھن ختم، شہر میں ایک ہسپتال کو بند کر دیا گیا

انہوں نے کہا ہے کہ سینکڑوں مریضوں کی زندگی خطرے میں ہے لہٰذا ادویات کے بحران کو فوری طور پر ختم کیا جانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے رہنماوں میں سے ڈاکٹر عبدالعزیز رانتیسی کے نام پر قائم ہسپتال  غزہ کا واحد ہسپتال ہے کہ جہاں کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

حالیہ دنوں میں غزہ پر عائد پابندیوں میں مزید سختی لائے جانے  کے نتیجے میں دیگر تمام شعبوں کی طرح صحت کا شعبہ بھی شدید بحران کا سامنا کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں