غزہ: بجلی کا بحران، جنریٹروں کے لئے ایندھن ختم، شہر میں ایک ہسپتال کو بند کر دیا گیا

غزہ کی وزارت صحت نے، علاقے میں بجلی کے بحران اور جنریٹروں کے لئے ایندھن کے خاتمے کی وجہ سے، شہر کے ایک ہسپتال کو بند کر دیا

899204
غزہ: بجلی کا بحران، جنریٹروں کے لئے ایندھن ختم، شہر میں ایک ہسپتال کو بند کر دیا گیا

غزہ کی وزارت صحت نے، علاقے میں بجلی کے بحران اور جنریٹروں کے لئے ایندھن کے خاتمے کی وجہ سے، شہر کے ایک ہسپتال کو بند کر دیا ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "علاقے میں جاری بجلی کے بحران اور جنریٹروں کے لئے ضروری ایندھن کے خاتمے کی وجہ سے غزہ کے شمال میں واقع بیت ہانون ہسپتال کو بند کر دیا گیا ہے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بند کئے جانے والے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو دیگر سرکاری ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ غزہ کو توانائی کے معاملے میں سال 2006 سے لے کر اب تک شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے کو 600 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے جس کا محض 210 میگا واٹ حصہ پورا کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں