اسرائیل میں "یہودی قومی ریاست" قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ہزاروں مظاہرین نے غیر یہودی اسرائیلی شہریوں کو دوسرے درجے کے شہری بنانے کے حامل اس قانون کے خلاف احتجاج کیا

1026064
اسرائیل میں "یہودی قومی ریاست" قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اسرائیل میں "یہودی قومی ریاست" قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

ہزاروں مظاہرین نے غیر یہودی اسرائیلی شہریوں کو دوسرے درجے کے شہری بنانے کے حامل اس قانون کے خلاف احتجاج کیا۔

اسرائیلی شہری 'دُرزی عربوں کی زیر قیادت دارالحکومت تل ابیب میں منعقدہ مظاہرے کے ساتھ متعدد طبقوں نے تعاون کیا۔

ہزاروں افراد کی شرکت سے کئے گئے ان مظاہروں میں مظاہرین نے " ہم برابری چاہتے ہیں" کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی اسمبلی میں 19 جولائی کو معمولی فرق کے ساتھ قبول کیا جانے والا "یہودی قومی ریاست" کا قانون  دو مختلف شہری ماڈلوں پر مشتمل ہے۔

قانون کی رُو سے 8 ملین سے زائد ملکی آبادی کے 2 فیصد سے زائد عرب دوسرے درجے کے شہری بن جائیں گے۔



متعللقہ خبریں