عراق میں صدارتی نظام کے مطالبے کے ساتھ مظاہرے

بصرہ  میں  سینکڑوں  کی تعداد میں   عوام نے  تیل کے کنوئیں کے قریبی علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا

1025762
عراق میں صدارتی نظام کے مطالبے کے ساتھ مظاہرے

عراقی  دارالحکومت بغداد  سمیت ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں بصرہ، کربلا، ذکار، دیوانیہ، موثانہ اور نجف میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے  "صدارتی نظام کے  قیام، سرکاری خدمات میں بہتری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بد عنوانیوں کے خلاف جدوجہد " کرنے کے مطالبات کیے ہیں۔

بغداد کے  تحریر چوک میں یکجا ہونے والے مظاہرین نے پارلیمانی  نظام کا خاتمہ کرتے ہوئے صدارتی نظام کے قیام کے لیے آئین ترامیم کا مطالبہ کیا ۔

بصرہ  میں  سینکڑوں  کی تعداد میں   عوام نے  تیل کے کنوئیں کے قریبی علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ایران کو ادائیگیا ں نہ کرنے کی بنا پر  عراق کی بجلی کی کٹوتی کے خلاف  عوام نے 14 جولائی کو مظاہرے شروع کیے تھے ۔

عراقی  پارلیمنٹ کے انسانی حقوق کے  دفتر کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ مظاہروں میں  14 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں