اسرائیل نے شام کا جنگی طیارہ مار گرایا

بشار الاسد انتظامیہ کے سکھوئی جنگی طیارے کو ائیر ڈیفنس سسٹم سے فائر کئے گئے دو میزائلوں کے ذریعے گرایا گیا ہے: اسرائیلی فوج

1018609
اسرائیل نے شام کا جنگی طیارہ مار گرایا

اسرائیل نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دعوے سے شامی انتظامیہ کے جنگی طیارے کو مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بشار الاسد انتظامیہ کے سکھوئی جنگی طیارے کو ائیر ڈیفنس سسٹم سے فائر کئے گئے دو میزائلوں کے ذریعے گرایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق طیارے کو گولان پہاڑیوں کے جنوب میں گرایا گیا ہے تاہم طیارے کے عملے کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں اسرائیلی فوج ،اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے کثیر تعداد میں شامی ڈرون طیاروں کو گرانے کے بارے میں بیانات جاری کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں