عراقی سیکورٹی فورسسز پر بم حملہ

یہ حملہ سیکورٹی قوتوں کی علاقے  کی تلاشی کے دوران کیا گیا

1014563
عراقی سیکورٹی فورسسز پر بم حملہ

عراقی شہر کرکوک  میں سیکورٹی قوتوں کو ہدف بنانے والے بم  حملے میں رجمنٹ  کا ایک کمانڈر ہلاک ہو گیا۔

کرکوک سیکورٹی  ڈائرکٹیٹ    کے ملازم  کرنل حامد الا عبیدی   نے بتایا ہے کہ شہر سے 45 کلو میٹر کی دوری پر واقع داکوک تحصیل میں اتحادیہ    محکمہ پولیس سے منسلک سیکورٹی قوتوں پر ہونے والے  اس حملے میں 16 ویں  بریگیڈ کی   فرسٹ رجمنٹ کا کمانڈر جان بحق ہو گیا۔

عبیدی  نے بتایا ہے کہ یہ حملہ سیکورٹی قوتوں کی علاقے  کی تلاشی کے دوران کیا گیا ۔

خیال رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے دسمبر 2017 میں اعلان  کیا تھا کہ ملک میں   دہشت گرد تنظیم داعش  کے تین سالہ وجود کا خاتمہ ہو گیا ہے تاہم  اس تنظیم سے منسلک  بعض عسکریت پسند گاہے بگاہے  دہشت گرد کاروائیاں  کرتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں