حوثیوں نے یمنی عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے:بن دغر

یمنی وزیر اعظم احمد بن دغر نے  حوثیوں پر الزام لگایا ہے کہ  اُن کی وجہ سے  ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہوا  اور عوام خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گئے ہیں

1013038
حوثیوں نے یمنی عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے:بن دغر

یمنی وزیر اعظم احمد بن دغر نے  حوثیوں پر الزام لگایا ہے کہ  اُن کی وجہ سے  ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہوا  اور عوام خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 بن دغر نے  یہ بیان  صنعا٫ میں  واقع اپنی   رہائش گاہ  پر  حوثی باغیوں   کی لوٹ مار  کے بعد دیا اور  کہا کہ ان باغیوں نے  سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تک  لوٹ لیں اور یمنی عوام کو   ملک سے بیزار کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   ملک میں چور بازاری اور بد عنوانی   کا  دورہ دورہ  ہے  اور حوثی اب بھی ملک کے بیشتر حصوں پر قابض ہیں جن کی سرکوبی تک یمنی فوج آپریشن جاری رکھے گی ۔



متعللقہ خبریں