شام، ادلیب پر فضائی حملے میں 42 شہری لقمہ اجل
ادلیب کی سول دفاعی تنظیم کے منیجر مصطفی حاجی یوسف کا کہنا ہے کہ کل رات ادلیب کے شمالی مضافات پر فضائی حملہ ہوا
989227
شام میں جھڑپوں سے پاک علاقے کی سرحدوں کے اندر واقع زردنہ گاؤں پر فضائی حملے میں 42 شہری ہلاک جبکہ 80 زخمی ہو گئے۔
ادلیب کی سول دفاعی تنظیم کے منیجر مصطفی حاجی یوسف کا کہنا ہے کہ کل رات ادلیب کے شمالی مضافات پر فضائی حملہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے پر پہلے ایک حملہ کیا گیا اور جب امدادی ٹیمیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رہی تھیں تو اس وقت دوبارہ حملہ کیا گیا ، زیادہ تر اموات دوسرے حملے میں ہوئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ہلاک شد گان میں 10 بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ حملے ایسی و 24 قسم کے روسی لڑاکا طیاروں کے ذریعے کیے گئے۔
متعللقہ خبریں
حوثی: 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے
حملے، فلسطین میں درپیش حالات اور امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں: حوثی