عراق، کرکوک کے ترکمان محلوں میں بم حملے

کوک کے موسالہ محلے میں  ہونے والے دھماکے میں 2 افراد لقمہ اجل بن  گئے

989148
عراق، کرکوک کے ترکمان محلوں میں بم حملے

عراقی شہر کرکوک میں ترکمان محلوں میں اوپر تلے   پیش آنے والے دھماکوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق کرکوک شہر کے مرکزی علاقے میں دو مختلف کیفیڑیا  پر بم حملے کیے گئے۔

پہلا دھماکہ کرکوک کی شاہراہ القدس پر ہوا، جس سے دکانوں اور مکانات کو نقصان  پہنچا۔

دوسرا دھماکہ  شاہراہ بغداد پر پیش آیا جبکہ کرکوک کے موسالہ محلے میں  ہونے والے دھماکے میں 2 افراد لقمہ اجل بن  گئے، اس دوران  19 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں