رائے دہی میں دھاندلی کا شبہ، ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی: عراقی پارلیمان

عراقی  پارلیمان نے 12 مئی کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ  گننے کی منظوری دے دی ہے جس کی نگرانی الیکشن کمیشن کے بجائے نو جج کریں گے

987531
رائے دہی میں دھاندلی کا شبہ، ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی: عراقی پارلیمان

عراقی  پارلیمان نے 12 مئی کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ  گننے کی منظوری دے دی  ہے ۔

 بتایا گیا ہے کہ  الیکشن کمیشن کی جگہ اب نو جج صاحبان پر مشتمل کمیشن گنتی کے عمل کی نگرانی کرے گا۔

عراقی پارلیمان کے 382 میں سے 173 ارکان نے گزشتہ روز  عام انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

اس کے تحت مشین کے ذریعے ڈالے گئے 25 فی صد ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی ۔

پارلیمان نے گنتی کے عمل میں بڑے پیمانے پر  بے ضابطگیوں کی شکایات کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔

عراقی حکومت نے الیکشن  کمیشن کے ارکان پر بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ انتخابات میں  دھاندلیوں کی تحقیقات ہونے  تک بیرون ملک نہیں جاسکتے ہیں۔

پارلیمان نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان اقدامات سے نئی حکومت کی تشکیل کے عمل کو تقویت ملے گی اور ملک میں استحکام آئے گا۔

 



متعللقہ خبریں