حوثی باغیوں کا داغا گیا میزائل فضا میں تباہ، سعودی شہرجازان محفوظ رہا

سعودی اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے آج صبح صوبے جازان  کی سمت یمن سےداغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو ناکام بنا دیا

975450
حوثی باغیوں کا داغا گیا میزائل فضا میں تباہ، سعودی شہرجازان محفوظ رہا

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کی فوج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق، اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے آج صبح   سعودی   صوبے جازان  کی سمت داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو ناکام بنا دیا۔

یہ میزائل یمن میں الصعدہ صوبے میں موجود حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا تھا۔

المالکی نے واضح کیا کہ میزائل کو دانستہ طور پر شہری علاقوں اور آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے داغا گیا تاہم سعودی فضائی دفاعی فوج نے اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

 تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے رہائشی علاقوں میں گرے تاہم کسی قسم کا نقصان واقع نہیں ہوا۔

اس سے قبل سعودی فضائی دفاعی نظام نے  گزشتہ ہفتے کے روز حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط پر داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں