سعودی عرب پرایک ہفتے کے دوران دوسرا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا

سعودی فوج  نے ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب کیا گیا دوسرا میزائل حملہ بھی ناکام بنادیا

957006
سعودی عرب پرایک ہفتے کے دوران دوسرا میزائل حملہ ناکام بنا دیا گیا

سعودی فوج  نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیا گیا  دوسرا میزائل حملہ نا کام بنا دیا ہے۔

خبرکے مطابق، ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب دوسرا میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔

یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو کسی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنایا گیا جب کہ بیلسٹک میزائل یمن میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے صعدہ سے فائر کیا گیا تھا۔

حوثی باغیوں کا دوسرا میزائل سعودی عرب کے صحرائی علاقے میں گرا جب کہ  گزشتہ جمعے کو بھی سعودی فوج نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنایا تھا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نجران کی جانب داغے گئے میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ حوثی باغی ستمبر 2014 میں حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد سے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب کئی میزائل حملے کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں