ایران اپنی روش بدلے ورنہ جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے: سعودی عرب

وزیر خارجہ عادل الجبیر  نے کہا کہ اگر ایران نے  اپنی روش نہیں بدلی تو سعودی عرب بھی ضروری جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے

938944
ایران اپنی روش بدلے ورنہ جواب دینا ہمیں بھی آتا ہے: سعودی عرب

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش سے ملاقات کی ۔

 ملاقات  کے بعد  شہزادہ سلمان  نے  کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا مگر اُن کے ہمراہ  موجود وزیر خارجہ عادل الجبیر  نے کہا کہ  یہ ملاقات انتہائی مفید رہی  اور سعودی عرب نے  یمن  کی مدد کےلیے  930 ملین ڈالر  کی رقم مہیا  کی  ہے ۔

 الجبیر نے بتایا کہ یمنی بندرگاہوں کو وسعت دینے اور ان کی استعداد بڑھانے  کےلیے بھی  ہم نے 70 ملین ڈالرز وقف کیے ہیں۔

  یمن میں ایرانی مداخلت کے بارے میں  سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ  گوٹیرش سے ملاقات میں یہ موضوع زیر بحث لایا گیا   اور انہوں نے بھی گزشتہ دنوں سعودی عرب پر بلاسٹک میزائل حملوں  کی مذمت کی  جو کہ ایرانی ساختہ تھے ۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ایران نے  اپنی روش نہیں بدلی تو سعودی عرب بھی   ضروری جواب دینے کا مکمل حق رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں