اسد انتظامیہ کے شہری رہائشی مقامات پر حملے، 4 شہری ہلاک 6 زخمی

شام میں ایک ماہ کے لئے انسانی بنیادوں پر فائر بندی کے فیصلے کے باوجود اسد انتظامیہ کی طرف سے ادلب کے شہری رہائشی مقامات پر حملے، 4 شہری ہلاک ا ور 6 زخمی ہو گئے

919869
اسد انتظامیہ کے شہری رہائشی مقامات پر حملے، 4 شہری ہلاک 6 زخمی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شام میں ایک ماہ کے لئے انسانی بنیادوں پر فائر بندی کے فیصلے کے باوجود اسد انتظامیہ نے کل ادلب کے شہری رہائشی مقامات پر حملے کئے جن کے نتیجے میں 4 شہری ہلاک ا ور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

ادلب سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر مصطفیٰ حاجی یوسف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ادلب میں فائر بندی زون میں شامل تحصیل خان شیخون   پر کل کئے گئے فضائی حملے میں 3 اور الخاطب گاوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

ادلب کے جنوبی دیہی علاقوں الرافہ اور اُم ہلاہل کے ساتھ ساتھ حاما کے دیہی علاقے میں کل دوپہر کے وقت فضائی حملے کئے گئے جبکہ تحصیل جسرالشعور میں توپ فائرنگ کی گئی۔

انتظامی فورسز نے 25 فروری کو بھی جسر الشعور اور کفر زیتا کو نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں کئے گئے  فیصلے میں شام بھر میں بلا تعطل اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی   اور شدید بیمار اور زخمی شہریوں کی منتقلی کے لئے کم از کم 30 دن کی فائر بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں