القدس کے بارے میں امریکی فیصلہ خطے میں قیام امن کی راہیں مسدود کر دےگا: اومان

اومان کے وزیر خارجہ  یوسف بن علوی بن عبداللہ نے رم اللہ میں  فلسطین کے  صدر محمود عباس سے  ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر بات چیت ہوئی

911625
القدس کے بارے میں امریکی فیصلہ خطے میں قیام امن کی راہیں مسدود کر دےگا: اومان

   اومان کے وزیر خارجہ  یوسف بن علوی بن عبداللہ   نے   رم اللہ میں  فلسطین کے  صدر محمود عباس سے  ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد ایک بیان دیتےہوئے اومانی وزیر خارجہ  نے کہا کہ   صدر عباس کے ساتھ     القدس کے بارے میں امریکی فیصلے  کے تناظر میں  غور کیا گیا جا کہ اس بات کی غمازی  بھی کرتا ہے کہ  ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام  اور خطے میں   امن و استحکام    کےلیے    یہ امریکی فیصلہ کسی طور معاون نہیں ہوگا۔

 بعد ازاں  اومانی وزیر نے  القدس میں واقع مسجد الاقصی کی زیارت کی ۔



متعللقہ خبریں