120 سال بعد جرمن صدرکا پہلا دورہ لبنان،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال

جرمن صدر اشتائن مائر نے بیروت میں لبنانی حکام سے بات چیت میں مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا

900488
120 سال بعد جرمن صدرکا پہلا دورہ لبنان،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال

جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر لبنان کے دارلحکومت بیروت پہنچ گئے ہیں ۔

خبر کے مطابق یہ  کسی جرمن صدر  کا  گزشتہ 120 سالوں کے دوران لبنان کا پہلا دورہ ہے۔

اشٹائن مائر نے  لبنانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران باہمی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ انہوں نے   لبنانی صدر مشائیل عون اور وزیراعظم سعد الحریری کے علاوہ لبنان کی مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں جس میں مشرق وسطی کی صورت حال  پر غور کیا گیا ۔



متعللقہ خبریں