شام: فضائی حملے میں 7 شہری ہلاک اور 18 زخمی

ادلب کے فائر بندی کے علاقے میں شامل تحصیل اریحا میں ایک اتوار بازار پر کئے جانے والے فضائی حملے میں 7 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے

899996
شام: فضائی حملے میں 7 شہری ہلاک اور 18 زخمی

شام میں ادلب کے فائر بندی کے علاقے میں شامل تحصیل اریحا میں ایک اتوار بازار پر کئے جانے والے فضائی حملے میں 7 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

ادلب سول ڈیفنس کے سربراہ مصطفیٰ حاجی یوسف نے  حملے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "روسی جنگی طیاروں نے ادلب  میں ایک عوامی بازار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 شہری ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں"۔

حالیہ دنوں میں حملوں میں شدت آ نے کا ذکر کرتے ہوئے یوسف نے کہا کہ ضلع ادلب  میں سراقب، مارت النعمان، کفر انبل اور اریحا کی تحصیلوں  کے دیہات شدید بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اسد انتظامیہ اور روس ہر روز 100 کے قریب فضائی حملے کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ حاجی یوسف  نے کہا کہ  امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں