ایران ، پٹرول کی مصنوعات کے ایک  ڈپو میں آتشزدگی ، تین افراد ہلاک دو شدید زخمی

ایران کے شہر بندر عباس میں پٹرول کی مصنوعات کے ایک  ڈپو میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

896955
ایران ، پٹرول کی مصنوعات کے ایک  ڈپو میں آتشزدگی ، تین افراد ہلاک دو شدید زخمی

ایران کے شہر بندر عباس میں پٹرول کی مصنوعات کے ایک  ڈپو میں آگ لگنے سے تین افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

 ایرانی ٹیلیویژن کی اطلاع کے مطابق  بٹومین ٹرانسپورٹ ٹینکروں کو گرم کرنے  کے لیے استعمال کیے جانے والے ڈپو میں لگنے والی آگ قلیل مدت میں  پورے ڈپو میں پھیل گئی ۔ شہر سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ڈپوؤں کے علاقے میں فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے  دیگر ڈپوؤں کو اپنی لپیٹ میں لینے سے پہلے ہی  آگ  پر    قابو پا لیا ۔



متعللقہ خبریں