انتخابات میں صدارتی امیدوار ہوں ،مصر کےسابق فوجی سربراہ کا اعلان

مصر میں سابق چیف آف اسٹاف لیفٹنٹ جنرل سامی عنان کی  مصری عرب جمہوری پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ  اس نے  سربراہ سامی عنان کو مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے بطور امیدوار نامزد کیا  ہے

886756
انتخابات میں صدارتی امیدوار ہوں ،مصر کےسابق فوجی سربراہ کا اعلان

مصر میں سابق چیف آف اسٹاف لیفٹنٹ جنرل سامی عنان کی  مصری عرب جمہوری پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ  اس نے  سربراہ سامی عنان کو مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے بطور امیدوار نامزد کیا  ہے۔

پارٹی  کے مطابق، عنان اپنی نامزدگی اور انتخابات میں حصّہ لینے پر آمادہ ہیں اور اس حوالے سے مصری عوام کو تفصیلات بتانے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

سامی حافظ عنان فروری 1948 میں مصر کے صوبے دقہلیہ کے  دیہات  سلامون میں پیدا ہوئے انہوں نے فرانس میں حربی امور کے کالج میں تعلیم حاصل کی۔

اگست 2012 میں معزول صدر محمد مرسی نے عنان کو برطرف کر کے انہیں صدارتی مشیر مقرر کیا تھاجبکہ سن 2014 کے اوائل میں عنان نے خود کو صدارتی انتخابات کے لیے نامزد کیا مگر کچھ ہی روز بعد وہ اس دوڑ سے دست بردار ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں