شام، عدلیب پر روسی طیاروں کے حملے میں 10 افراد ہلاک
اس حملے میں نیپام بم استعمال کیے گئے ہیں ، جس بنا پر تمام نعشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں
شمالی شام کے شہر عدلیب سے منسلک موضع شیخون میں فضائی حملے سے ایک ہی کنبے کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
عدلیب سول دفاعی محکمہ کے منیجر مصطفی حج یوسف کا کہنا ہے کہ کل شام کے وقت روسی طیاروں کی بمباری سے اسی خاندان کے 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں نیپام بم استعمال کیے گئے ہیں ، جس بنا پر تمام نعشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں۔ جبکہ زخمیوں کو علاقے کے اسپتالوں میں زیر علاج لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ خان شیخون میں اسد انتظامیہ کے 4 اپریل کو کیمیاوی اسلحہ کے ذریعے قتل عام کیے جانے پر یہ علاقہ عالمی ایجنڈے میں آیا تھا۔
جس دوران کم ازکم ایک 100 افراد جان بحق ہو گئے تھے۔
متعللقہ خبریں
حوثی: 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے
حملے، فلسطین میں درپیش حالات اور امریکہ اور برطانیہ کے یمن پر حملوں کے جواب میں کئے گئے ہیں: حوثی