عراق میں داعش سے تعلق رکھنے والے 38 جنگجووں کو پھانسی دے دی

رانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جیل انتظامیہ نے ان افراد کو پھانسی وزیر انصاف حیدر الزمیلی کی موجودگی میں ناصریہ جیل میں دی

869385
عراق میں داعش سے تعلق رکھنے والے 38 جنگجووں کو  پھانسی دے دی

عراقی حکومت نے داعش اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 38 جنگجووں کو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں پھانسی دے دی۔

رانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جیل انتظامیہ نے ان افراد کو پھانسی وزیر انصاف حیدر الزمیلی کی موجودگی میں ناصریہ جیل میں دی۔

صوبائی کونسل کے سینیئر حکام داخیل کاظم کا کہنا تھا کہ سزائے موت پانے والے 38 قیدیوں کا تعلق القاعدہ اور داعش سے تھا۔

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ جن افراد کو پھانسی دی گئی ان میں بیشتر عراق کے شہری تھے جبکہ ایک سوئیڈش تھا۔

خیال رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبدی نے رواں ہفتے داعش کے خلاف 3 سالہ جنگ کے بعد فتح کا اعلان کیا تھا۔

امریکا سے اتحاد کے ساتھ عراق نے اپنی زمین سے جہادیوں کا قبضہ چھڑا کر اسے واپس اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

ایمینسٹی انٹرنیشنل نے عراق میں موت کی سزاوں کو سنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں