یمن: سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز کے طیاروں کی پہلی دفعہ صدارتی پیلس پر بمباری

کولیشن فورسز نے صنعاء کے جنوب میں السبین کی صدارتی ریذیڈینسی کو 6 دفعہ اور دارالحکومت کے مرکز میں واقع پولیس کالج اور پولیس کلب کو 2 دفعہ نشانہ بنایا

861279
یمن: سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز کے طیاروں کی پہلی دفعہ صدارتی پیلس پر بمباری

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز کے طیاروں نے صدارتی پیلس پر بمباری کی۔

عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق کولیشن فورسز کے طیاروں نے صنعاء کے الطاہر محلّے میں صدارتی پیلس سمیت حوثیوں  کے ٹھکانوں پر بھاری فضائی حملے کئے۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ کولیشن فورسز  نے پہلی دفعہ صدارتی پیلس کو نشانہ بنایا اور کُل 8 فضائی حملے کئے۔

شدید بمباری کی وجہ سے صدارتی پیلس کے اطراف  کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

کولیشن فورسز نے صنعاء کے جنوب میں السبین کی صدارتی ریذیڈینسی کو 6 دفعہ اور دارالحکومت کے مرکز میں واقع پولیس کالج اور پولیس کلب کو 2 دفعہ نشانہ بنایا۔

اس دوران  حوثیوں اور یمن کے سابق صدر علی   عبداللہ صالح کی حامی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور حوثیوں نے دارالحکومت کے جنوب میں الحیّیُ  السیاسی  کو مکمل قبضے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق الحیّیُ  السیاسی کی شاہراہوں اور گلیوں  کے داخلی حصوں پر بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کو متعین کر دیا گیا ہے۔

صالح کی حامی فورسز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صالح کے بھتیجے بریگیڈئیر طارق محمد عبداللہ صالح  کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں