سعودی عرب: محمد بن سلمان ۔ رِکی پیری ملاقات

سعودی عرب توانائی کی منڈیوں میں استحکام ، آجر اور صارفین کے مفادات  کو بھی احاطے میں لیتے ہوئے توانائی کی مستحکم شکل میں عالمی  منڈیوں میں رسد  کو نہایت درجے اہمیت دیتا ہے: ولی عہد پرنس محمد بن سلمان

860645
سعودی عرب: محمد بن سلمان ۔ رِکی پیری ملاقات

سعودی عرب کے ولی عہد پرنس اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے امریکہ کے وزیر توانائی رِکی پیری کے ساتھ ملاقات کی۔

پیری کے سرکاری دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد پرنس سلمان  نے دارالحکومت ریاض میں ان کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں پیٹرو کیمیا انڈسٹری، انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں سمیت مشترکہ سرمایہ کاریوں ، ماحول اور صنعت کے سیکٹروں میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت کی گئی۔

ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب توانائی کی منڈیوں میں استحکام ، آجر اور صارفین کے مفادات  کو بھی احاطے میں لیتے ہوئے توانائی کی مستحکم شکل میں عالمی  منڈیوں میں رسد  کو نہایت درجے اہمیت دیتا ہے۔

مذاکرات میں سعودی عرب  کے وزیر توانائی صنعت و معدنیات  خالد الفالح اور امریکہ کی وزارت توانائی میں سے بعض حکام نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں