سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے صاحبزادے عبدالعزیز بن عبداللہ نے فرانس میں پناہ لے لی
سعودی عرب کے سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے صاحبزادے اور سابق نائب وزیر خارجہ عبدالعزیز بن عبداللہ نے فرانس میں پناہ لے لی ہے ۔
![سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے صاحبزادے عبدالعزیز بن عبداللہ نے فرانس میں پناہ لے لی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/ab6f/40e0/7f33/5a1d430ba8f51.jpg?time=1719137997)
سعودی عرب کے سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے صاحبزادے اور سابق نائب وزیر خارجہ عبدالعزیز بن عبداللہ نے فرانس میں پناہ لے لی ہے ۔
سعودی عرب کے ولیہد شہزادے محمد بن سلمان نے جب بد عنوانیوں کی وجہ سے شہزادوں اور آجروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا تو عبدالعزیز بن عبداللہ نے ولیہد شہزادے سے علاج معالجے کی غرض سے فرانس جانے کی اجازت لی تھی ۔ بعد میں انھوں نے فرانس سے سیاسی پناہ کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا ۔ عبدالعزیز بن عبداللہ سابق وزیر خارجہ سود الفیصل کی وفات کے بعد وزیر خارجہ بننے کی آس میں تھے لیکن ان کی جگہ عادل الجبیر کو وزیر خارجہ بنا دیا گیا ۔ اس صورتحال کے بعد وہ احتجاج کے طور پر مستعفی ہو گئے ۔ اپنے والد کے دور میں نائب وزیر خارجہ کے فرائض ادا کرنے والے عبدالعزیز بن عبداللہ نے 2011 میں سعودی عرب کی خارجہ پالیسی اہم کردار ادا کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
![اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو پچھتائے گا: حزب اللہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/3cc3/db28/e5e7/571459f87d3d8.jpg?time=1719137997)
اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو پچھتائے گا: حزب اللہ
لبنان میں حزب اللہ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسے پچھتانا پڑے گا