داعش نے شام میں اپنے آخری قلعے حاسیکے  اور دیرزور کو ترک کر دیا

دہشت گرد تنظیم داعش شام کے حاسیکے  کے علاقے مرقدے اور عراقی سرحد پر واقع دیرزور کے بو کمال علاقے سے پس قدمی کر گئی ہے ۔

844538
داعش  نے شام میں اپنے آخری قلعے حاسیکے  اور دیرزور  کو ترک  کر دیا

دہشت گرد تنظیم داعش شام کے حاسیکے  کے علاقے مرقدے اور عراقی سرحد پر واقع دیرزور کے بو کمال علاقے سے پس قدمی کر گئی ہے ۔ 

 اب   داعش کے شام میں زیر کنٹرول اہم علاقے پی وائے ڈی اور اسد قوتوں کے  قبضے میں آ گئے ہیں ۔  داعش نے حاسیکے کے آخری قلعے مرقدے  کو بغیر جھڑپ  کے ترک کر دیا ہے ۔ اب تقریباً تمام علاقہ پی کے کے  کی شام میں شاخ پی وائے ڈی کے زیر کنٹرول آ گیا ہے

 ۔ اسد قوتوں نے روس اور ایران کی مدد سے دیریزور شہر کے مرکز پر تین نومبر کو قبضہ کر لیا تھا ۔  اب بھی دیریزور کے جوار کے میں  داعش کے بعض اراکین موجود ہیں ۔ اس علاقے پر داعش نے جولائی 2014 کو قبضہ کیاتھا ۔

ٹیگز: #داعش , #شام

متعللقہ خبریں