مصر: جہادیوں کے حملے میں 35 حفاظتی اہلکار مارے گئے

مصری حکام کے مطابق  گزشتہ روز جہادیوں کے حملے اور پھر شروع ہونے والی جھڑپ میں 35 حفاظتی  اہلکار مارے گئے ہیں

831530
مصر: جہادیوں کے حملے میں 35 حفاظتی اہلکار مارے گئے

مصری حکام کے مطابق  گزشتہ روز جہادیوں کے حملے اور پھر شروع ہونے والی جھڑپ میں 35 حفاظتی  اہلکار مارے گئے ہیں۔

 یہ جھڑپ مغربی صحرائی علاقے میں واقع نخلستانی مقام بہاریہ کی جانب جانے والی سڑک پر ہوئی۔

  حفاظتی  اہلکار اسلام پسند جہادیوں کے ٹھکانوں کی تلاش میں تھے کہ اُن پر حملہ کر دیا گیا۔

 مصری  اہلکاروں کے قافلے کو سب سے پہلے راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

 مصری وزارت داخلہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھڑپوں میں چند حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

 کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 ایک انتہائی غیر معروف  تنظیم  حصم  نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن میڈیا نے  اس کی نفی کی ہے ۔



متعللقہ خبریں