عراقی فوج کا کرکوک کےسرکاری دفاترپر کنٹرول،پیش قدمی جاری رکھنے کا حکم

عراقی فوج نے کرکوک میں واقع صوبائی دفاتر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ وزیراعظم حیدر العبادی نے ان تمام عمارتوں پر ملکی پرچم لہرانے کا حکم بھی دیا ہے جن پر نیم خود مختار علاقائی حکومت کے پرچم لہرا رہے ہیں

828262
عراقی فوج کا کرکوک کےسرکاری دفاترپر کنٹرول،پیش قدمی جاری رکھنے کا حکم

عراقی فوج نے کرکوک میں واقع صوبائی دفاتر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

حکام کے مطابق ان فوجیوں کو کسی بھی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

 عراقی وزارت تیل کے مطابق، جلد ہی اس شہر میں واقع تیل کے دو کنوؤں پر دوبارہ تیل کی پیداوار کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

 قبل ازیں  شمالی عراقی   حکومت نے تیل کی پیداوار بند کر دی تھی۔

 عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے ان تمام عمارتوں پر ملکی پرچم لہرانے کا حکم بھی دیا ہے جن پر نیم خود مختار علاقائی حکومت کے پرچم لہرا رہے ہیں۔

العبادی نے ٹیلی ویژن پر  ایک بیان میں پیش مرگہ مسلح افواج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراقی مسلح افواج کا حصہ بن کر  مرکزی  حکومت کے تحت خدمات انجام دیں۔

اُنہوں نے عراقی مسلح افواج کو حکم دیا کہ وہ کرکوک اور پیش مرگہ کی مقامی آبادی کے تعاون سے علاقے میں کنٹرول برقرار رکھیں۔

 



متعللقہ خبریں