عراقی فوج کرکوک میں داخل ہو گئی،کنٹرول حاصل کر لیا

دعویٰ کیا گیا ہے کہ  عراقی فوج نے  شمالی عراق کے زیرانتظام تیل کے وسائل سے مالا مال کرکوک شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے

827396
عراقی فوج کرکوک میں داخل ہو گئی،کنٹرول حاصل کر لیا

دعویٰ کیا گیا ہے کہ  عراقی فوج نے  شمالی عراق کے زیرانتظام تیل کے وسائل سے مالا مال کرکوک شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ عراقی فوج کی کارروائی کے دوران الپیشمرگہ کی جانب سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکوک کی سرحد پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

خبر کے مطابق، عراقی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ کرد فوج الپیشمرگہ نے فائرنگ کی اور مقامی آبادی کو لڑائی پر اکسایا۔

عراقی اور کرد حکام نے گزشتہ  شب بتایا تھا کہ عراقی فوج کرکوک میں تیل کی تنصیبات اور شہر کے ہوائی اڈے کی طرف پیش قدمی کررہی ہیں۔

قبل ازیں، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے مسلح افوج اور  حفاظتی دستوں کو کرکوک شہر میں مقامی آبادی اور پیشمرگہ فوج  کے تعاون سے شہر کا کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت کی تھی۔

 معلوم ہوا ہے کہ عراقی فوج اور شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی جنوبی کرکوک کی طرف پیش قدمی کررہی ہیں۔

 یاد رہے کہ عراقی فوج کی پیش قدمی کا مقصد  فوجی اڈے اور تیل کی تنصیبات پر قبضہ کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں